اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفون پربات کرانے کی نئی درخواست دائرکردی گئی، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرازرانجھا جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفون پربات کرانے کی نئی درخواست دائر کردی گئی ، وکیل شیراز رانجھا نے موقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے قاسم اور سلیمان کی ٹیلیفون پربات کرانے کےنئےاحکامات جاری کیے جائیں۔
جس پر جج نے کہا گزشتہ درخواست تو غیر موثر ہوگئی کیونکہ اڈیالہ جیل منتقل ہوگئے ہیں، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک نے کہا تھا مجرمان سے ٹیلیفونک بات نہیں کرا سکتے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں اپنے بیٹوں سے ٹیلیفونک بات ہوسکتی یا نہیں؟ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔
عدالت نے دس اکتوبر کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے درخواست پر رپورٹ طلب کرلی۔