اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ساری قوم اورموٹوگینگ کوپتہ ہے نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے درباریوں کا کام صرف صفائیاں دینا ہے، ساری قوم اور موٹو گینگ کو پتہ ہے نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پامانا کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید کررہا تھا کہ یہ لوگ عدالت کی کارروائی پر بات کریں گے، یہاں کچھ دیر پہلے بڑی دھواں دھار تقاریر کی گئی ہیں، ابھی تک دھواں اٹھ رہاہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا وکیل کہہ رہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تقریرکو زیر بحث نہ لائیں، نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کہا تھا سارے دستاویزات موجود ہیں، جمہوریت میں اپوزیشن جواب مانگتی ہے، نوازشریف نے پارلیمنٹ میں پڑھ کر تقریر کی تھی، آج یہ لوگ کہہ رہے ہیں نوازشریف کو استثنیٰ حاصل ہے، کہتے ہیں بچوں کے پیسوں پر والد نہیں ان کا وکیل بات کرے گا، بچے اربوں پتی کیسے بنے نوازشریف کو اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والوں کو ڈاکو نہ کہوں تو کیا کہوں؟ ساری قوم اور موٹو گینگ کو پتہ ہے نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، یہ دونوں جو شورمچا رہے تھے کیا ان کے ضمیر مر گئے ہیں، جن کے ضمیر زندہ ہیں وہ کبھی نوازشریف کا دفاع نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ تقریر کے وقت ن لیگ کو اندازہ نہیں تھا یہ بات سپریم کورٹ تک پہنچے گی،ان کی واحد منی ٹریل قطری کا خط نظر آرہا ہے، ملک کا وزیراعظم کہہ رہا ہے میری پارلیمنٹ کی تقریر کو نظرانداز کیاجائے، یہ تقریر اس لئے نظرانداز کرنے کو کہا جارہا ہے کیونکہ وہ جھوٹ تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بچے کیا سیکھیں گے کہ ان کے ملک کاوزیراعظم جھوٹ بول رہا ہے، پہلے وکیل نے کہا تھا پارلیمنٹ کی تقریر سیاسی تھی، کاروبار اکٹھے کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں الگ الگ ہوگئے،شریف خاندان نے منی ٹریل پر ابھی کچھ نہیں دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں