منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں طیارے کا مطالبہ شرمناک ہے،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیں بنانا ری پبلک بنا دیا، نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں پی آئی اے سے ٹرپل سیون کا مطالبہ شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف کے مطالبے سے پی آئی اے کی کمرشل سرگرمیوں ک ومزید نقصان ہوگا۔پی آئی اے دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں شامل تھی اور اب طیاروں کی سلامتی کے لئے بکروں کا صدقہ دے رہی ہے جوافسوسناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں پی آئی اے سے ٹرپل سیون کا مطالبہ شرمناک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی آئی اے کی ساکھ اور سیفٹی کونقصان پہنچنا اس بات کا عکاس ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیں بنانا ری پبلک بنا دیا۔

یاد رہے کہ طیارہ حادثے کے بعد وزیر اعظم نے بیرون ملک دورے کیلئے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا ہے، جس کے کیلئے بوئنگ777طیارے کو وی وی آئی پی طیارہ بنانے کیلئے انجینئرز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔


مزید پڑھیں :  بیرون ملک دور، وزیر اعظم نے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا


زرائع کے مطابق وزیر اعظم منگل کو بوسنیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں، بوئنگ777طیارہ وزیراعظم کے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں