جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہورمیں کرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی پر حرف آسکتا ہے، لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل کرانے میں کوئی فائدہ نہیں۔

عمران خان نے کہا مجھ سے زیادہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کوئی نہیں چاہتا، پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں بہت سے خطرات ہیں، خدانخواستہ کچھ ہوگیا تو ہم اگلی دہائی کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کو خدا حافظ کہہ دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی حصارمیں کھیلے جانیوالے میچ سے ملکی سیکیورٹی پر حرف آئے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ پاگل پن کے سوا کچھ نہیں، سڑکیں بند کرنے سے ملک کا کیا تاثر جائے گا؟


مزید پڑھیں : پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان


عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کے لیے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے یہ مناسب وقت نہیں تھا کیوں کہ اس موقع پر کاروبار بند کرایا جائے گا ، سخت سیکیورٹی اور جگہ جگہ چیکنگ کرائی جائے گا تو کیا اس سے یہ پیغام جائے گا کہ ملک میں مکمل امن کی بحالی ہو چکی ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں