اسلام آباد: سیاستدانوں کے خلاف دہشت گردوں کی حالیہ کاروائیوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل اور وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر ہونے والے قاتلانہ حملوں کے باعث چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
چیئرمین سیکرٹیریٹ سمیت پارٹی کے مرکزی دفتر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماء اس سے قبل بھی متعدد بار عمران خان کو سکیورٹی صورت حال بہتر رکھنے کا مشورہ دے چکے ہیں ،تاہم اب اس سلسلے میں ضروری اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔