پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

وزیراعظم کرپشن چھپانے کیلیے سارے ادارے تباہ کررہے ہیں،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کرپشن چھپانے کے لیے سارے ادارے تباہ کررہے ہیں.

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بنی گالہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بڑے بڑے ڈاکو بیٹھے ہوئے ہیں کوئی بھی طاقتور شخص جیل میں نہیں ہے.

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے سچ چھپانے کےلیے پارلمینٹ میں آکرجھوٹ بولا،آرٹیکل 90 کے مطابق وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں.

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کرپشن چھپانے کےلیے سارے ادارے تباہ کررہے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ 3ستمبر کو لاہور میں عوام کی طاقت نظر آئے گی.

*پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے خلاف پٹیشن دائرکردی

اس سے قبل آج تحریک انصاف کی جانب سے پانامالیکس پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائرکی گئی.جس میں وزیراعظم نوازشریف اور فیملی ممبران کودرخواست میں فریق بنایا گیا ہے.

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پاناما لیکس کا معاملہ پوری قوم کے لیے باعث تشویش ہے،معاملے کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ کی مداخلت ضروری ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی اور پاکستان عوامی تحریک وزیر اعظم کےخلاف ریفرنس دائر کر چکی ہے. ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل62 اور63 پر پورا نہیں اترتے اس لیے انہیں نا اہل قرار دیا جائے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں