بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

‘چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے تصدیق کی ہے کہ ذیلی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
نیب نےالقادرٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کےمختلف رہنماؤں کے نام دیے، ذیلی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حتمی منظوری کابینہ دےگی۔

فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں،شفاف الیکشن یقینی بنائےجائیں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کہے گا حکومت مکمل تعاون کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نےطالبان کویہاں آبادکرنےکی کوشش کی گئی، دہشت گردی 2008میں بھی چیلنج تھی اور آج بھی چیلنج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں