جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی چہل قدمی کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کے باہر جگہ میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی چہل قدمی کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کے باہر جگہ کی توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی چہل قدمی کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کےباہرجگہ کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کےاحکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عملدرآمد کردیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی چہل قدمی کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کےباہرجگہ کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہرچہل قدمی کیلئے جگہ 60 فٹ تک بڑھا دی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے دوران سماعت جج سے مزید دو درخواستیں کیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے گھر کے کھانے اور ورزش کے لیے سائیکل فراہمی کی درخواست کی۔

جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمے میں کہا کہ جیل میں کھانا فراہمی کی ذمہ داری جیل حکام کی ہے۔

جج نے سپرنٹنڈنٹ جیل کوچیئرمین پی ٹی آئی کو مینوئل کے تحت سائیکل فراہمی کے احکامات دے دیے۔

یاد رہے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کا دورہ اور سہولتوں کا جائزہ لیا تھا اور گزشتہ سماعت پرجج نے سیل کے باہر دیوار گرا کر چہل قدمی کیلئے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں