جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسے جلوسوں پر پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے جلوسوں پر پابندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے آٹھ مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسے جلوسوں پر پابندی کے حکومتی حکم نامے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست پی ٹی آئی کے ایم پی اے شعیب صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا اقدام جمہوری روایات اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عدالت سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر پنجاب حکومت سے 8مئی تک جواب طلب کر تے ہوئے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پاناما کیس کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشریف پر دباﺅ بڑھانے کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کی تیاری کر رکھی ہے ۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے ، جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔

واضح رہے تحریک انصاف نے گو نواز گو تحریک کیلئے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کیا تھا، شیڈول کے مطابق 5 مئی کو نوشہرہ، 7 مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ ہو گا جبکہ 12 مئی کو سرگودھا اور 14 مئی کو ایبٹ آباد میں بھی کپتان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں