اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے این اے120کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : این اے 120 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے این اے120کےنتائج چیلنج کردیے۔

تفصیلات کے مطابق این اے120کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیاں کے معاملے پر پی ٹی آئی نے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیئے، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے درخواست تیار کی۔

این اے 120 سے پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں درخواست جمع کرائی۔

- Advertisement -

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران حکمران جماعت اور شریف خاندان نے تسلسل کیساتھ انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 میں 30ہزار سے زائد ووٹ ناقابل شناخت رہے، ووٹرز کی قبل از انتخاب منتقلی کا معمہ بھی حل طلب رہا، الیکشن کمیشن منظم انداز میں نتائج کی تحقیقات شروع کرے۔


مزید پڑھیں : این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی رہنما کلثوم نواز 61745 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی تھیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔

شکست کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ن کا کہنا تھا کہ29ہزارووٹ غائب ہونے کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی آخرتک مقابلہ کریں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں