راولپنڈی : تحریک انصاف نے پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں ضمنی الیکشن کا نتیجہ چیلنج کردیا، حلقے سے ن لیگ کے امیدوار نے صرف49 ووٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے راولپنڈی پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں ضمنی الیکشن کے نتائج کو چیلنج کردیا۔
آر او نے پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر)شبیر اعوان کی درخواست وصول کر لی، پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی اورنوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دی۔
آر او نے پی ٹی آئی امیدوار کرنل (ر)شبیر اعوان کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
غیرسرکاری نتیجہ کے مطابق پی پی 7میں ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیرکو 68 ہزار 906 ووٹ اور پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل(ر)شبیر اعوان کو 68 ہزار 857 ووٹ ملے۔
ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ووٹوں میں صرف49 ووٹ کا فرق ہے۔
خیال رہے تحریک انصاف نے پنجاب میں میدان مارلیا اور پی ڈی ایم امیدواروں کوشکست دے دی، پی ٹی آئی نے بیس میں سے پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن چارنشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔