جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزدگی تبدیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزدگی میں تبدیلی کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے میاں اسلم اقبال کی جگہ رانا آفتاب احمد خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے میاں اسلم اقبال کا نام ممکنہ گرفتاری کی وجہ سے تبدیل کیا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا تھا، ان کی گرفتاری کے لیے پورے صوبے کی پولیس بھیجی گئی۔

حماد اظہر نے کہا کہ میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے رانا آفتاب احمد خان کا نام نامزد کیا گیا ہے وہ پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کچھ دیر بعد کریں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ایوان کی تقسیم یا شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا، یاد رہے کہ ن لیگ کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں