اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

غلامی نامنظور مارچ: چھینہ گروپ نے بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال چھینہ گروپ نے چیئرمین عمران خان کے سیاسی پروگرام کی تائید کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے چھینہ گروپ کے اراکین نے اہم ملاقات کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چھینہ گروپ کے اراکین نے عمران خان کے سیاسی پروگرام کی تائید کا اعلان کیا۔

اراکین نے بیرونی سازش سے عوام کی منتخب حکومت کے خاتمے کی شدید  مذمت کی۔ چھینہ گروپ کے اراکین نے غلامی نامنظور مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔

اراکین نے کہا کہ پاکستان کو غلام بنانے کی کوشش پر عوام میں شدید رد عمل پایا جاتا ہے، حقیقی آزادی اور غلامی نامنظور مارچ نے قوم میں نئی تڑپ پیدا کر دی ہے۔

چھینہ گروپ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر عوام سے پذیرائی مل رہی ہے، عمران خان کی کال کے منتظر ہیں، مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں