اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی کور گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کے کورگروپ کا ہنگامی اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کی سینیئر قیادت شریک ہوگی جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پرکورگروپ کوبریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں ڈاکٹرطاہرالقادری کے ممکنہ احتجاج پر پی ٹی آئی لائحہ عمل طے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان قیادت کوعوامی تحریک سے رابطےکی ہدایات کریں گے، اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پربھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کور گروپ کے اجلاس میں اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بھی طےکرے گی۔
طاہرالقادری کےساتھ ہیں‘ پوراتعاون کریں گے‘ عمران خان
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا انہیں اڈیالہ جیل بھجواؤں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے ساتھ ہیں ، اگر وہ سڑکوں پر نکلے تو پورا تعاون کریں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔