کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں گیس کا بحران ایک ہفتے میں حل کرنے کا بڑا دعویٰ کر دیا.
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خصوصی نشریات میں پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما نجیب ہارون نے کہا کہ سندھ میں گیس کامسئلہ ایک ہفتےمیں حل ہوجائے گا.
نجیب ہارون نے کہا کہ گیس بحران کےحل کے لئے کام جاری ہے، گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے متبادل ذرائع استعمال کریں گے.
کراچی نہیں، پورے ملک میں گیس کا بحران ہے: مفتاح اسماعیل
اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت گیس بحران کاحل نکالےتاکہ صنعتیں چلیں.
انھوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے پاکستان میں گیس بحران ہے، حکومت بتائے کیا وجہ ہے، جو صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی، سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاورپلانٹس کوایل این جی پرمنتقل کردیں توبحران حل ہوسکتا ہے.
صنعت کاروں کا بحران فوری حل کرنے کا مطالبہ
دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صنعتوں کوگیس بلاتعطل دی جائے.
اپٹما نے کہا کہ سندھ کا گیس کی پیداواری میں حصہ67 فیصد ہے، آئین کے تحت پہلے سندھ کی ضرورتیں پوری ہونی چاہییں، گیس کی قلت کے باعث پیداواری عمل متاثر ہورہا ہے.