اسلام آباد : پی ٹی آئی نے اسلام آباد ریجن سے بلاک کوڈ تک کے تنظیمی ڈھانچے مکمل کرلیا اور 5 ہزار کارکنان کو مختلف سطح کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد نے ایک اور اہم ترین سنگ میل عبور کرلیا۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ریجن سے بلاک کوڈ تک کے تنظیمی ڈھانچے مکمل کرلیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کے 5 ہزار کارکنان کو مختلف سطح کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
عمران خان تحریک انصاف اسلام آباد کے نومنتخب ذمہ داران سے باضابطہ حلف لیں گے۔
پی ٹی آئی اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، تقریب حلف برداری کل سہ پہر 4 بجے جناح کنونشن سینٹراسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
حلف برداری کے بعد چیئرمین عمران خان تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔
صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل مکمل کرنے پر شکرگزار ہیں، تحریک انصاف بلاشک و شبہ وفاق کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے۔
علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ریجن سےبلاک کوڈکی سطح تک 5ہزارکارکنان کوذمہ داریاں سونپی گئیں، تمام ذمہ داران اجتماعی طور پر اپنے قائد سے وفاداری کا حلف اٹھائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی مکمل رخصتی کے ہدف کےحصول کی تیاری کررکھی ہے، پاکستان کو حقیقی آزادی کی منزل تک لے جانے کیلئے عمران خان کی ہدایت کے منتظر ہیں۔