اسلام آباد : پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں نے پارٹی امورمیں علیمہ خان کی مداخلت کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سینئر قیادت پارٹی امور میں علیمہ خان کی مداخلت سے پریشان ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں نے مداخلت کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے اٹھا دیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن میڈیا ٹاک میں پارٹی رہنماؤں پر حقائق جانے بنا تنقیدکرتی ہیں اور جیل ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بھی مس گائیڈ کررہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو بیانات کو نظرانداز کرنے کا کہا ہے۔
عمران خان کی بہن کا مؤقف ہے وہ بھائی کی رہائی چاہتی ہیں اور پی ٹی آئی سیاست میں دلچسپی نہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ کے پی سے پارٹی رہنما نے بانی پی ٹی آئی کو ان کے بعض رابطوں کی شکایت بھی کی۔