تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف کی 21 رکنی کور کمیٹی قائم

اسلام آباد : تحریک انصاف کےاہم قومی،سیاسی وتنظیمی معاملات اور پالیسی سازی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں اکیس رکنی کورکمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی 21 رکنی کور کمیٹی قائم کردی گئی ، کور کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد نےجاری کیا۔

ٹوٹیفکیشن کےمطابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور ارشد داد کور کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے، اہم قومی،سیاسی وتنظیمی معاملات اور پالیسی سازی کیلئے کور کمیٹی کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

اس کمیٹی میں عبدالعلیم خان، ارشد داد، اسد عمر، بابر اعوان، فواد چوہدری، غلام سرورخان، محمود خان، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری علی زیدی، مراد سعید سمیت اکیس اراکین کو نامزد کیا ہے۔

دیگر ارکان میں نعیم الحق، پرویز خٹک، قاسم خان سوری ، سیف اللہ خان نیازی، عثمان بزدار اور یار محمد رند، شفقت محمود ، عاطف خان، محمد میاں سومرو اور شبلی فراز شامل ہیں۔

گذشتہ روز وزیراعظم کی ہدایت پر تحریک انصاف کی”کانسٹیٹیوشن ریویوکمیٹی” قائم کی گئی تھی ، 10رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،

ڈاکٹرابوالحسن کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا تھا جبکہ دیگر میں سیف اللہ خان نیازی،ارشدداد،اسدعمر،بابراعوان،فوادچوہدری ، شیریں مزاری، پرویزخٹک،قاسم خان سوری،فردوس شمیم نقوی بھی شامل تھے۔

کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ چند روز میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -