ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کی حکومت سازی کیلئے مشاورت، ارکان سے رابطوں کی ذمے داری کس کو سونپی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے حکومت سازی پر مشاورت کے لئے حکمت عملی پر غور شروع کردیا اور رابطوں کی ذمے داری عمیر نیازی کے سپرد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کون ہوگا؟ الیکشن میں واضح اکثریت نہ ملنے کے سبب حکومت بنانے کامعاملہ طول پکڑ گیا، سیاسی جماعتوں کی دوڑ دھوپ جاری ہے۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کا قومی اسمبلی میں سب سے بڑا گروپ بن گیا ہے، تحریک انصاف نے حکومت سازی کی حکمت عملی پر مشاورت شروع کردی۔

- Advertisement -

ارکان قومی اسمبلی سے روابط کی ذمہ داری بیرسٹرعمیر نیازی کے سپرد کردی گئی۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان۔۔۔ قومی اسمبلی میں سب سے بڑا گروپ پچانوے نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر۔۔ ن لیگ اٹھہترارکان کے ساتھ دوسرے اور پی پی چون نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے،

قائد ن لیگ نواز شریف اور سابق صدرآصف زرداری کی ملاقات کا آج امکان ہے جبکہ نوازشریف اور چوہدری شجاعت حسین کی بھی آج ملاقات متوقع ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان بھی آج چوہدری شجاعت حسین سےملاقات کریں گے جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی اسلام آباد میں آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔

آصف زرداری اورشہبازشریف کی جمعے کی رات ہونے والی ملاقات میں شہبازشریف نے شکوہ کیا پیپلزپارٹی نے الیکشن مہم میں ہم پربےجا تنقید کی ، جس پر آصف زرداری نے کہا وہ الیکشن مہم کا حصہ تھا، اب حکومت سازی کے معاملات طےکریں۔

جس جے بعد شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کےلئےوقت مانگا۔ آصف زرداری نےکہا دونوں جماعتیں مشاورت کےبعدبات چیت آگےبڑھائیں گی۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان پچانوے نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، ن لیگ اٹھہترارکان کے ساتھ دوسرے اور پی پی چون نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں