جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی پر کچھ لوگوں کا قبضہ ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر کچھ لوگوں کا قبضہ ہے، رؤف حسن جیسے لوگ کہاں سے سنیئر بن گئے، میں پی ٹی آئی میں ہوں۔

فواد چوہدری نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں ہی ہیں، پارٹی میں نہ ہوتے تو فارم سینتالیس پر وزیر ہوتے، میں بھی کہہ سکتا ہوں پی ٹی آئی پر قبضہ کرا دیا گیا، میں اب بھی نہ بولتا تو بانی اگلےتیرہ ماہ بھی جیل میں رہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شبلی چھے ماہ تک اپنے گھر بیٹھے رہے، حامد حسن آسٹریلیا میں اپنا فارم ہاؤس سنبھالتے رہے، استحکام پارٹی کی تقریب میں اپنی مرضی سے نہیں گیا تھا، گاڑی بھی کسی اور کی تھی اور یہ فری ٹرپ تھا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ حامدخان اورشبلی فراز نے کورکمیٹی کا فیصلہ رد کیا، انھوں نے کہا ہم پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں گے، صرف اسٹیبلشمنٹ نہیں، پی پی اور ن لیگ نہیں چاہے گی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔

بانی پی ٹی یہ لڑائی ہار جاتے تو پاکستان یہ لڑائی ہار جائے گا، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں 22 کروڑ عوام کی بھی کوئی عزت ہو، بانی پی ٹی آئی ہارجائیں گے تو 22 کروڑ عوام ہارجائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ لیڈرشپ کی غلطی یہ ہے کہ لیگل اسٹریٹیجی کو سیاسی اسٹریٹیجی پرترجیح دیتی ہے، 9 فروری کو الیکشن عوام کے سامنے چوری ہورہا تھا، کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے تو میڈیا پر آکر بھانڈا ہی پھوڑ دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ محمود اچکزئی، اسد قیصر اور اختر مینگل کو جو ٹاسک دیا گیا وہ مکمل کرنے دیں، جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور جے یو آئی اکٹھے نہیں ہوتے تو گفتگو کا حل نہیں نکلے گا۔

فواد نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ تنہا نظرآرہی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، جے یو آئی، جی ڈی اے، جماعت اسلامی کو الائنس میں شامل کرنا ہوگا۔

فیصل واوڈا سمیت کئی دوست ہیں جنھوں نے بہت خیال رکھا ہے، لوگوں کی تکلیف کا مذاق نہیں اڑانا چاہتا، حماد اظہر، شیخ وقاص جیسے لوگوں نے جو قربانی دی ہے اس کی تعریف کرتا ہوں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ درست ہے بانی پی ٹی آئی کیساتھ میری ملاقات طے تھی، جیل کے باہر میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے پیغام آیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مجھ سے ملنا چاہتے ہیں، میں نے جواب دیا کہ میرے پر 47 کیسز ہیں ان کو بھگت رہا ہوں۔

رؤف حسن کہتے ہیں کہ میں کرپشن کیسز پر جیل میں تھا، شرم آنی چاہیے کہ مجھ پر انھوں نے ایسے الزامات لگائے، رؤف حسن کے الزامات کے بعد میں نے انھیں چھوٹے لوگوں کا کہا، رؤف حسن جیسے لوگ کہاں سے پارٹی سینئرلوگ بن گئے ہیں، پارٹی پر ان لوگوں کے ذریعے قبضہ کرایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے جو کچھ برداشت کیا ہے یہ لوگ ایک جملے میں اس کو مسترد کررہے ہیں، سپریم کورٹ میں اہم کیس چل رہا ہے اور پی ٹی آئی کور کمیٹی میں بحث ہورہی ہے کہ کسی کو واپس نہیں آنے دینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں