پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

سائفر کیس : پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ، اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے سماعت قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اٹک جیل میں سائفر کی سماعت قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم اور ریمانڈ کی مذمت کرتے ہیں، ان کے جیل ٹرائل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم کی آزادی کیلئے ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی سزا دی جارہی ہے، خفیہ ٹرائل واضح کرتا ہے کہ حکومت کچھ چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ ،

کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل سے محروم کیا جارہا ہے، قانونی ٹیم جیل میں خفیہ ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کو بھی سائفکیس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا بند کیا جائے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ سائفر اپنی اصلی حالت میں آج بھی دفترخارجہ میں موجود ہے جس کو وفاقی کابینہ نے اختیارات کے تحت ڈی کلاسیفائیڈ کیا گیا جس کے بعد اس کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو نہیں ہوسکتا۔

کور کمیٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی صدر پرویزالٰہی کا پیغام ہے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، اجلاس میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے پر اظہار تشویش اور صحافی عمران ریاض کی گمشدگی اور عدم بازیابی کی بھی مذمت کی گئی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں