اسلام آباد : پی ٹی آئی نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران عدت نکاح کے کیس کے فیصلے کے خلاف قانونی حق رکھتے ہیں، قانون و انصاف کا تقاضا تھاکہ کیس میں کوئی پیچیدگی نہیں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ نکاح کیس کو سیاسی رنگ دیا گیا، اپیلیں مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
مزید پڑھیں : نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد
وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی سمیت رہنماؤں کورہانہیں کیاجاتابات چیت نہیں ہوگی، اسیران کی رہائی اور چارجز ختم ہونے تک کسی قسم کی بات نہیں ہوگی۔
انھوں نے بتایا کہ اسوقت عالیہ حمزہ کی بیٹیوں کوپریشان کیاجارہاہے، ان کوکوئی سہولت نہیں دی جارہی اسکی مذمت کرتےہیں، اب ہماری تحریک مزیدتیزی سے چلے گی۔