منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

پنجاب میں شاندار فتح کے بعد تحریک انصاف کا وفاق کی جانب رخ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف نے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا، حکومتی اتحادی جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرتے ہوئے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بی این پی ، بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں اسد قیصر فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں۔

کمیٹی تمام حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے کرے گی، کمیٹی جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کرے گی۔

خیال رہے بی اے پی اور عوامی نیشنل پارٹی حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر وفاقی حکومت سے علیحدگی پر غور کررہی ہے۔

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں