اشتہار

تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سےاستعفوں سےمتعلق بڑافیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی اور تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں، باقاعدہ عمران خان کی زیر قیادت انتخابی مہم میں جائیں گے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثر پالیسوں نے ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ معاشی و سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں