ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف کا دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے دوبارہ حلقہ بندیوں کے اقدام کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی حلقہ بندیاں صرف اس صورت میں ممکن ہوتی ہیں جب نئی مردم شماری ہو۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بغیر حلقہ بندیاں آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی، الیکشن کمیشن انتخابی عمل کومتنازع بنانےکےمشن پر ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے الیکشن کمیشن نے 4 ماہ میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ فوری طور پر تمام اعداد وشمار فراہم کریں۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ملک میں جمہوری عمل اور شفافیت کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن آئندہ بھی آئینی کردارادا کرنے کو یقینی بنائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں