اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی سے اہم ملاقات کی، اس دوران آصف زرداری اور بلاول کی تقاریر کی روشنی میں سندھ کی حالت زار کا جائزہ لیا گیا۔

بارش وسیلاب میں سندھ خصوصاً کراچی میں شدیدنقصان کا مفصل جائزہ لیا گیا، سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے پی پی حکومت کو ناکام قرار دے دیا۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی پی نے سندھ کے عوام کی زندگیاں اجاڑ کر رکھ دی ہیں، پورا سندھ لاقانونیت اور حکمرانوں کی ڈاکا زنی کا بدنما منظرپیش کررہا ہے۔

دریں اثنا سیف اللہ نیازی نے کہا اسلام آباد میں جمع ہونے والوں نے قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، دولت کے انبار لگانے والوں نے ذاتی فائدے کے لیے ادارے تباہ کیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتشار کی کوششیں کرنے والے خود غرض ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں