تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان تحریک انصاف کا کراچی جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں 26 مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے 26 اگست کو کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں جلسہ سندھ میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کیا جارہا تھا۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے کراچی میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کراچی ڈویژن میں 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات کے التوا کا فیصلہ الیکشن کمشنر سندھ اور ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ پر کیا گیا۔

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہونا تھے۔

Comments

- Advertisement -