بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا گبول فٹبال اسٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اسپورٹس ونگ نے شہر میں کھیل کے فروغ کے لیے گبول فٹبال اسٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی نے گبول پارک کی ازسرنو تعمیراتی کاموں کی بنیاد رکھ دی۔ حنیدلاکھانی اور اسپورٹس ونگ کے صدرشاہ زمان نے پودے لگائے۔

رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں اب ہماری محبت جاگ چکی ہے، لیاری میں فٹبال اور دیگرک ھیلوں کا بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس شہر میں حکمرانی نہیں بلکہ خدمات دینے کا وقت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی بات ہے سب دوریاں بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت اسپورٹ ونگ نے گبول فٹبال اسٹیڈیم کی ازسرنو تعمیر کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد لیاری میں فٹبال کھیل کو مزید فروغ دینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں