جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات نہ ہونے پر 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ بھی طے کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں‌ چیئرمین عمران خان شرکت نہیں‌ کریں‌ گے،عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں یا خود کو احتساب کے لیے پیش کریں ورنہ اسلام آباد ضرور بند کیا جائےگا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے تمام اہم رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں پارٹی سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

نواز شریف کو دو آپشن دے رہے ہیں، عمران خان

اجلاس کے بعد میڈیا  کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو دو آپشن دے رہے ہیں اول یہ کہ وہ استعفیٰ دیں اور ن لیگ کا کوئی اور رہنما وزیراعظم بن جائے اور دوسرا آپشن  یہ ہے کہ نواز شریف خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں بصورت دیگر اسلام آباد ضرور بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں اجلاس میں شرکت کا مطلب انہیں وزیراعظم تسلیم کرنا ہےاور میں نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کرتا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے استعفیٰ سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا نواز شریف جمہوریت اور پارلیمنٹ کو کمزور کررہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ خود کو اپوزیشن کے ٹی او آرز کے مطابق احتساب کے لیے پیش کردیں لیکن وہ نہ جواب دے رہے ہیں اور نہ استعفیٰ اس لیے اب آئندہ مارچ اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اسلام آباد مارچ پر کیا طے کیا ہے یہ بات جمعرات کو بتائیں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی  کے سینیٹر قمر زماں کائرہ نے عمران خان کے فیصلے کو حیران کن قرار دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں