بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا رواں ہفتے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے رواں ہفتے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسی ہفتے کرائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بلا مقابلہ پارٹی چیئرمین رہیں گے جب کہ پارٹی میں باقی عہدوں پرانتخابات کروائے جائیں گے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے بلے کے نشان کے لیے تحریک انصاف کو 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں