منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا آدھی اسمبلی استعفیٰ دے چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر منتخب ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آدھی اسمبلی استعفیٰ دے چکی ہے، آدھے ارکان موجود نہیں تو قومی اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب غیر قانونی ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکرکے انتخاب کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، یہ ڈرامہ جلد از جلد ختم کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں،پورا ملک امپورٹڈحکومت کو مسترد کر چکا ہے۔

اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا راجہ پرویز اشرف امپورٹڈ حکومت میں اسپیکر بن گئے، قائد ایوان مقصود چپڑاسی کے نام پرکرپشن کرنےوالے کو بنایا گیا ، اسپیکررینٹل پاورمیں کرپشن کرنے والے کو بنایا گیا ہے، باقی چوروں کواین آراو دینےکاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں