اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے پر اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کرشوق پورا کر لیا ، قوم جواب مانگتی ہے ن لیگ،پی پی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہورہی؟ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کررہی ہے اور پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔
شوق پورا کر لیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر. اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 2, 2022
رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں غیرجانبدارالیکشن کمیشن بن گیا تو ن لیگ، پی پی، فضل الرحمان ٹولے کا کیا بنے گا؟ انہیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانا پڑیں گی، بھتے کی پرچیاں، اورنگزیب بٹ جیسوں سے رشوت لیکر عہدے بیچنے کی رسیدیں نہیں چلیں گی۔
اب آپ اندازہ کریں اگر کوئی غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کمیشن بن گیا تو ن لیگ پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان ٹولے کا کیا بنے گا جب انہیں اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروانا پڑیں گے
بھتے کی پرچیاں اور اورنگزیب بٹ جیسے لوگوں سے رشوت لیکر عہدے بیچنے کی رسیدیں تو نہیں چلیں گی— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 2, 2022
سابق اسپیکر اسمبلی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا "الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس پر فیصلہ تو سنادیا ، ن لیگ اور پی پی کی فارن فنڈنگ کیسز رپورٹس کب جاری ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس پر فیصلہ تو سنادیا اب سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت پرمسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کیسزرپورٹس کب جاری ہوگی.عوام انتظار میں
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) August 2, 2022
تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان کا پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر کہا کہ تحریک انصاف کی توسو فیصد اسکورٹنی کر لی اور فارن فنڈنگ ثابت نہ کر سکے اب ن لیگ پیپلز پارٹی جمعیت اور دیگر جماعتوں سے پوچھ ہوگی یا احتساب شفافیت میریٹ ایمانداری اور انصاف کا ٹھیکہ صرف پی ٹی آئی نے لیا ہوا ہے؟ ہمارا تو ہوگیا احتساب الحمدللّٰہ سرخرو ہوئے دوسروں کا احتساب کب ہوگا؟
تحریک انصاف کی تو 💯 % سکور ٹنی کر لی اور فارن فنڈنگ ثابت نہ کر سکے اب ن لیگ پیپلز پارٹی جمعیت اور دیگر جماعتوں سے پوچھ ہوگی یا احتساب شفافیت میریٹ ایمانداری اور انصاف کا ٹھیکہ صرف @PTIofficial نے لیا ہوا ہے؟
ہمارا تو ہوگیا احتساب الحمدللّٰہ سرخرو ہوئے دوسروں کا احتساب کب ہوگا؟— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) August 2, 2022
سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کم ازکم ایک درجن دانشوراوران کےاداروں کےارمان ہوامیں اڑگئے، ان کےسیاسی حمایتیوں کوبھی مقابلہ میدان میں ہی کرنا پڑے گا۔
کم از کم ایک درجن دانشور اور ان کے اداروں کے ارمان ہوا میں اڑ گئے۰ ان کے سیاسی حمایتوں کو بھی مقابلہ میدان میں ہی کرنا پڑھے گا۰
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) August 2, 2022
تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اپنے بیان میں کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کافیصلہ توسنادیا اب والیم 10 بھی کھول لیا جائے؟ تاکہ شریف خاندان کی لوٹ مار کے خفیہ راز بھی قوم کے سامنے آ جائیں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تو سنا دیا اب والیم 10 کو بھی کھول لیا جائے؟ تا کہ شریف خاندان کی اندرونی و بیرونی فنڈنگ سمیت منی لانڈنرنگ اور لوٹ مار کے وہ خفیہ راز بھی قوم کے سامنے آ جائیں جنہیں اب تک چھپایا گیا ہے#والیم_10_کھولو
— Usman Dar (@UdarOfficial) August 2, 2022