کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف اور بیٹوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ نیب کے سامنے پیش نہ ہوکر نواز شریف نےتوہین عدالت کی ہے، قانون کی عملداری کیلئے فوری حراست میں لینا چاہیے۔
پاناما کیس میں والیم 10 کے حوالے سے علی زیدی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کاوالیم 10عام کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔
- Advertisement -
پی ٹی آئی رہنما نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متنازع تقاریر سے نوازشریف توہین آئین کے مرتکب ہوئےہیں، پیمرا نے نوازشریف کی تقاریر اور بیانات پرپابندی نہیں لگائی۔
انھوں نے مزید کہا کہ کوئی شبہ باقی نہیں نوازشریف ریاستی اداروں میں تصادم چاہتے ہیں۔