اشتہار

پی ٹی آئی کا نوازشریف،احسن اقبال اور وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف،احسن اقبال،وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف،احسن اقبال،وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں کےخلاف دفعہ216کےتحت مقدمہ درج کیاجائے اور تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب ہیں، تینوں نے اسحاق ڈار کے فرار میں معاونت کی۔

- Advertisement -

رجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نوازشریف جانتے اسحاق ڈارکی گرفتاری سےمزیدمشکلات ہونگی، وزیراعظم،وزیر داخلہ نےمجرم خاندان سے وفاداری نبھائی۔


مزید پڑھیں : لوٹ مارکے بعد نوازشریف کو انقلاب کے خواب آ رہے ہیں، فواد چوہدری


گذشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سینیٹ میں اکثریت سےفرق نہیں پڑےگا، آئی ایم ایف ،ورلڈبینک نےحکومت سےمذاکرات سےانکارکردیا، دھرنے کو 2ہفتے سے زائد گزر گئے، حکومت حل نہ نکال پائی۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت کو کل قومی اسمبلی میں 53ووٹ کم ملے، ن لیگ کےبہت سےارکان کل اجلاس میں نہ آئے، حکومت اس وقت ووٹ خریدنے کی کوشش میں ہیں، حکومت چلانے کیلئے شاہدخاقان کے پاس مطلوبہ ارکان کی تعداد موجود نہیں، شاہدخاقان عباسی کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں