ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا گورنر پنجاب سے فوری اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد گورنر بلیغ الرحمٰن سے فوری اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر اڑتالیس گھنٹے کا انتظار نہ کریں اور فوری اسمبلی تحلیل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے رابطہ کیا جا رہا ہے، ان سے نگراں حکومت کے لیے نام مانگے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی اسمبلی تحلیل کی سمری تیار کرلی، وہ موسم کی خرابی کے باعث آج لاہور نہیں آ سکے۔

کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے، سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کی، اس وقت تمام جماعتیں الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں