بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہاؤس سے سائفر غائب ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم ہاؤس سے ڈپلومیٹک سائفر غائب ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے تسلیم کرلیا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، وزیراعظم ہاؤس سے دستاویز کا غائب اور باتیں ریکارڈ ہو جانا سکیورٹی لیپس ہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، یہ ایک گھبرائی ہوئی حکومت کی کارستانیاں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا: ’آڈیو لیکس حکومت کا اپنا ایجنڈا ہے۔ حکومت اپنی آڈیو لیکس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے غیر محفوظ ہونے سے توجہ ہٹانے کے لیے شوشہ چھوڑ جا رہا ہے۔ پریشان ہوں کہ وزیراعظم ہاؤس سے دستاویز کیسےغائب ہوگیا‘۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آڈیو لیکس سے متعلق عمران خان بالکل پریشان نہیں، ہمیں پاکستان سے پیار ہے اور پریشانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان کے معاملات میں بات آئے تو دفاع کرنا ہمارا فرض ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت آڈیو لیکس کیوں کرا رہی ہے، کیا حاصل ہوگا ان سے ہی پوچھیں، حکومت کا اپنا ایجنڈا ہے، ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں