تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اسلام آباد دھرنا : ہر حلقے سے دو ہزار افراد لانے کا ٹاسک، فلیٹس بک

اسلام آباد : دو نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں کارکنان کو کنٹرول کرنے کے لئے تحریک انصاف نے طریقہ کار وضع کرلیا۔ ہرحلقے سے 2 ہزارلوگ لانے کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کےمطابق دھرنے کے مختلف مقامات کے رابطے کے لیے ہاٹ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہاٹ لائن پر فوکل پرسنز براہِ راست عمران خان سے رابطے میں رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کیلیے تحریک انصاف ڈٹ گئی۔ بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کااجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں حکومتی پروپیگنڈا سے کسی طورمرعوب نہ ہونے کافیصلہ کیا گیا۔

تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے لیے ہرحلقے سے 2 ہزارلوگ لانے کا ٹاسک دے دیا۔ جس کیلیے اسلام آباد میں ہوٹل اورفلیٹس بک کرالیے گئے ہیں اور احتجاج کو بھرپور طریقے سے کرنے کیلیے حکمت عملی بھی ترتیب دے دی ہے۔

مختلف مقامات پر دھرنوں کی قیادت کرنے والا کپتان کا فوکل پرسن ہوگا۔ ذرائع نے بتایا مختلف مقامات پر بیٹھے کارکنان کو کپتان بذریعہ فوکل پرسن ہدایات دیں گے، فوکل پرسن کو عمران خان کی ایماء پر مقامی سطح پر فیصلہ لینے کا اختیار ہوگا۔

بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی پروپیگنڈا سے کسی طورمرعوب نہ ہونے کافیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے من گھڑت خبریں پھیلانے پر بھی تفصیلی غورکیا گیا۔

سرکاری وسائل اوراداروں کے بے دریغ استعمال کا تفصیلی جائزہ اور حکومتی وزراکی جانب سےریاستی اداروں کوبلیک میل کرنے کی کوششوں پر بھی گفتگو ہو ئی۔

اجلاس میں دو نومبرکو احتجاج کے دوران تشدد کے حکومتی منصوبے پر حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ دوران اجلاس بین الاقوامی سطح پرپاناما کے اثرات اورحکومتوں کے ردعمل پر غور و خوص کیا گیا۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی دھرنا : حکومت کا شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

 دونومبر کے لاک ڈاؤن کیلئے ہرحلقے سے دوہزار لوگوں کولانے کاٹاسک دیا گیا اور لو گوں کے قیام کیلئے اسلام آباد میں فلیٹس اور ہوٹلز بُک کرا لئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں دو نومبر کے جلسے کیلئے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چندہ مہم بھی شروع کردی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اپنے قائد کیلئے جان نثارکرنےکیلئےبھی تیارہیں۔

 

Comments

- Advertisement -