بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے سینیٹرز پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان جبکہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نمائندے سینیٹ چیئرمین سے متعلق پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے پی ہاؤس میں فاٹا اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے ملاقات کر رہے ہیں، صوبے میں احساس محرومی کی وجہ سے تحریکیں چلا رہی ہیں۔

زرداری بزنجو ملاقات: سابق صدر چیئرمین سینیٹ کے لیے پُرامید، بلوچستان کے لیے گنجائش نکالنے کا اشارہ

انہوں نے کہا کہ 15 سال سے فاٹا میں تباہی ہوئی ان کا ڈپٹی چیئرمین بننا چاہیئے، مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین بنا تو ملک کو نقصان ہوگا، خوف یہ ہے کہ ایک فیملی کو بچانے کے لیے یہ کوئی قانون نہ بنادیں، نواز شریف، آصف زرداری سے ہاتھ ملانا اپنی 22 سال کی جدوجہد ختم کرنے کے مترادتف سمجھتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں سیاست نہیں مافیاز کے خلاف جدوجہد کر رہا ہوں، وزیر اعظم نے بزنس پارٹنر کو امریکی سفیر لگا دیا ہے، ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاکس فورس (ایف اے ٹی ایف) کے گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

عمران بزنجو ملاقات: پی ٹی آئی نے اپنی 13 سینیٹ نشستیں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا

وزیر خارجہ خواجہ آصف سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کام نہیں بلکہ نواز شریف کی طرح منی لانڈرنگ کر رہے ہیں، وزیر اعظم کو فکر نہیں کہ انکا وزیر خارجہ 5 سال سے 16 لاکھ  لے رہا ہے، کام نہ کرنے کے 16 لاکھ کا مطلب یہی ہے کہ خواجہ آصف فراڈ کر رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں