اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کسی غیرآئینی اقدام پر یقین نہیں رکھتی، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کسی غیرآئینی اقدام پر یقین نہیں رکھتی اور جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی کےنائب صدرفوادچوہدری اوردیگررہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں لالہ موسیٰ اور اٹھارہ ہزاری کے قریب جلسوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر عمران خان سے پی ٹی آئی کے سینئررکن حامد خان کی ملاقات ہوئی ، عمران خان نے حامد خان سے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی بریفنگ لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کسی غیرآئینی اقدام پریقین نہیں رکھتی ، پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہے، جو جمہوریت کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے۔

اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا واحد مطالبہ صاف اور منصفانہ انتخابات ہیں، ملک کو جلد اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں