تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

آئی ایم ایف معاہدہ عوام کا ڈیتھ وارنٹ ہے، فرخ حبیب

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کےسامنے رکھا، ہم ہرطرح سے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر سمیت لاہور میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے دلیری اوربہادری سےکشمیرکےسفیرکا کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، دنیا کو دوہرا معیارچھوڑ کر اقوام متحدہ کی قرارداد کےتحت کشمیرپر کردار ادا کرناچاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک : سب سے پہلی گرفتاری میں دوں گا، فواد چوہدری

فرخ حبیب نے پاکستان کے سیاسی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج سازش کےبعد جو حالات ہیں وہ کسی سے ڈھکےچھپےنہیں، نو ماہ کے دوران پاکستان کے سیاسی اورمعاشی ڈھانچےکوتباہ وبرباد کردیاگیا،آئین وقانون کی دھجیاں اڑادی گئیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت تبدیلی کے بعد عمران خان کےساتھیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،یہی وجہ ہےکہ ہم نےجیل بھرو تحریک کا آغازکیا ہے،جب ہمارا قائد کال دےگا اسکا آغاز میں خود شروع کرونگا۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حالیہ نو ماہ کے دوران مہنگائی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے آٹا ایک سو ساٹھ روپے فی کلو پر بھی دستیاب نہیں، اسحاق ڈار نے ملک اور معیشت کو برباد کردیا، نیب آردیننس کے تحت پاپڑوالا،ریڑھی والا اور فالودے والے کو بچالیا گیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حالیہ نو ماہ کے دوران مہنگائی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے آٹا ایک سو ساٹھ روپے فی کلو پر بھی دستیاب نہیں، اسحاق ڈار نے ملک اور معیشت کو برباد کردیا، نیب آردیننس کے تحت پاپڑوالا،ریڑھی والا اور فالودے والے کو بچالیا گیا، ہمیں جیلوں میں ڈالنےسےمعیشت ٹھیک ہوتی ہےتو کرکےدکھائیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے سےعام آدمی کے ڈیتھ وارنٹ نکالنےجارہےہیں،عام آدمی جھولی اٹھا اٹھا کرانہیں بدعائیں دےرہا ہے، ملک کو معاشی،سیاسی بحران سےنکالنے کاواحد حل الیکشن ہیں اور اس معاملے پر پوری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Comments