پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے ممکنہ گرفتاری، ہراساں کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست ابوذر سلمان نیازی نے دائر کی ہے جس میں فرخ حبیب نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر فیروز والا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کے موقع پر ڈکیتی، کارسرکار کا مقدمہ بنایا گیا ٹرائل کورٹ نے ضمانت منظور کی مگر پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے اور غیرقانونی طور پر گرفتاری سے روکے۔
فرخ حبیب نے موقف اپنایا ہے کہ پولیس کو ہدایت دی جائے کہ چادر، چار دیواری کا تقدس پامال نہ کیا جائے۔