لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے اور ضمنی انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خطوط سے زیادہ پیار ہے اب دیکھتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ میں ن لیگ، پیپلزپارٹی کونسا خط لے کر آتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اسکرونٹی کمیٹی کی رپورٹ ابھی تک کیوں نہیں آئی جبکہ ن لیگ نے 12 اورپیپلزپارٹی کے 9 اکاؤنٹس چھپا رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر داخلہ کی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانے پر الیکشن کمیشن پر تنقید
فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک ساتھ چلائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ وزرا پریشان ہیں اور یہ پریشانی کےعالم میں ایسی باتیں کررہے ہیں جس کا نہ کوئی سرنہ پیر ہے۔
فرخ حبیب نے حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 100 دن خیراتی وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرتے رہے ان کے دور میں ظلم و بربریت، انتقامی کارروائیاں کی گئیں۔