اشتہار

’پلس عمران خان ہی ہوگا مائنس کسی صورت نہیں ہوسکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پلس عمران خان ہی ہوگا مائنس کسی صورت نہیں ہوسکتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مائنس عمران خان ہم کسی صورت قبول نہیں کرسکتے، مائنس عمران خان کا مطلب پاکستان کی عوام کی شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں یہ لوگ الیکشن نہیں کروائیں گے، اکتوبر میں الیکشن کا مطلب 18 اگست میں حکومت ختم ہونا ہے، کیا موجودہ حکومت اگست میں اقتدار چھوڑ دے گی؟

- Advertisement -

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ کسی صورت ملک میں انتخابات نہیں ہونے دیں گے، پنجاب کی کابینہ میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جن کو محلے والے نہیں جانتے، کے پی میں نگراں حکومت ہے اور ان سے بڑے فیصلے کروائے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں حکومت نہیں رہ سکتی، آئی ایم ایف معااہدہ ہوجاتا ہے یا نہیں ہوتا پھر بھی آگے مشکل وقت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس ظلم و جبر کے علاوہ کوئی اسٹریٹیجی ہی نہیں انہوں نے غل فیصلے کرکے معیشت کا بٹھا تو بٹھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کوئی اسٹریٹیجی تبدیل نہیں ہوئی وہی پرانی ہے فرق صرف اتنا ہے ن لیگ کی اسٹریٹیجی اب نواز شریف نہیں مریم نواز چلا رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کام آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے فیصلے پر عملدرآمد عوام خود کروائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں