بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نوازشریف کے غصے سے لگتا ہے سعودی عرب میں بات نہیں بنی: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے نااہل شخص کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، آخر کس حیثیت میں‌ حکومت نوازشریف کو سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انھوں‌ نے کہا کہ دوسروں‌ پر الزام لگانے سے پہلے انھیں‌ یہ بتانا چاہیے کہ وہ سعودی عرب کیا کرنے گئے۔ نوازشریف کے غصے سے لگتا ہے، سعودی عرب میں ان کی بات نہیں بنی، نوازشریف کی ذاتی حیثیت میں ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔

انھوں‌ نے سوال کیا کہ ماضی کے انتخابات میں کون سے لاڈلے نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا، ماضی کے انتخابات کو کون مینج کرتا رہا، یہ سب کو پتا ہے۔ ان سے نواز شریف کو فائدہ ہوا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کے لیے ابھی سے شور شروع کر دیا گیا ہے، مسلم لیگ ن میچ سے پہلے ہی میدان سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ضمانت سے رائیونڈ میں صف ماتم بچھ گئی، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف ابھی سے انتخابات پر تنقید کررہے ہیں، آئندہ انتخابات میں خان کو جتوانے کا واویلا کیا جارہا ہے،دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انھوں‌ نے کہا نواز شریف ایک ہی بار بتا دیں کہ کون سازش کر رہا ہے۔

انھوں‌ نے کہا کہ نواز شریف کے پاس 300ارب روپے کا کوئی حساب نہیں ہے، وہ قومی اداروں اور آئندہ الیکشن کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، عالمی دہشت گردوں سے ماضی میں آپ نے ہی پیسے لیے، چار سال تک وزیر خارجہ ہی مقرر نہیں‌ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں