تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حکومتی وزیر نے مسلم لیگ ن میں‌ شمولیت کے حوالے سے خاموشی توڑ‌ دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کی سختی سےتردید کرتے ہوئے ایسی اطلاعات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ ’ایسی جھوٹی خبریں پہلے میرے راستےکی رکاوٹ بنیں نہ آئندہ بنیں گی، پی ٹی آئی سےاختلافات کی اطلاعات شرپسند ذہنوں کی اختراع ہے‘۔

غلام سرور خان نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی قیادت، پارٹی منشور پر میرااعتماد غیر متزلزل ہے، سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر اپنے قائد کے ہمراہ مصروف عمل رہا اور آئندہ بھی رہوں گا‘۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 اگست 2018 کو کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے غلام سرور سے وزارتِ پیٹرولیم کا قلم دان واپس لے کر وزیر برائے ہوائی بازی مقرر کیا تھا۔

غلام سرور اگست 2018 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ 2002 سے 2007 اور 2013 سے 2018 تک رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

Comments

- Advertisement -