جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کے لئے  الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی ، ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ آئین کے تحت فریال تالپور صادق امین نہیں رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی ارسلان گھمن اوررابعہ اظفر نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نااہل قرار دینے کےلئے درخواست جمع کروادی ، فریال تالپور کے خلاف درخواست الیکشن کمشنر سندھ میں جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریال تالپور نے گوشواروں میں اپنی جائیدادوں کوظاہر نہیں کیا ، فریال تالپور کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا 22جون کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دی تھی، اسپکر سندھ اسمبلی نے قانون کے مطابق 30 دن گزرنے کے باوجود کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کو دی جانے والی درخواست کی کاپی الیکشن کیشمن کو بھی فراہم کی تھی،،،صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خان خٹک نے درخواست وصول کرلی۔

ارسلان تاج گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور نے اپنی تین جائیدادیں ظاہر نہیں کی، آئین کے تحت فریال تالپور صادق امین نہیں رہی ہیں، فریال تالپور نے لاڑکانہ اور شہداد کوٹ میں اپنی جائیداد چھپائی۔

ارسلان تاج کا کہنا تھا منور تالپورکےخلاف بھی جلد الیکشن کمیشن میں درخوست دائر کریں گے، منور تالپور نے بھی اثاثوں میں فریال تالپورکی 3جائیدادیں ظاہر نہیں کیں۔

یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد 14 جون کو فریال تالپور کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے گرفتار کیا اور ان کی رہایش گاہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں