تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کیلیے مزید 2 نام فائنل کر لیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں سے متعلق ابتدائی مشاورت مکمل کر کے مزید دو نام فائنل کر لیے۔

ذرائع نے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے زلفی بخاری کو سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بانی رکن حامد خان کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ الیاس مہربان کو پارٹی کی جانب سے پہلے ہی اسلام آباد کا ٹکٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلیے مزید کئی ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تمام ٹکٹس کی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

امیدوار کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو آر او کے پاس جمع کروائیں گے۔ سابق فاٹا کے 4 ارکان کی جانب سے خالی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا۔

خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد سینیٹ میں فاٹا کی مختص نشستیں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہو چکی ہیں۔ پنجاب کی 7 جنرل، خواتین کی 2، علما اور ٹیکنوکریٹ کیلیے 2 اور غیر مسلم کی ایک نشست پر انتخاب ہوگا۔

سندھ کی 7 جنرل، خواتین 2، علما اور ٹیکنوکریٹ کیلیے 2، ایک غیر مسلم کی نشست پر انتخاب ہوگا۔ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علما اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

بلوچستان کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 علما اور ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر انتخاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔