جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا مالیاتی بحران شدید ہونے لگا، ملازمین تنخواہوں سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مالیاتی بحران شدید ہونے لگا جس کے باعث سینٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکیں۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی سینٹرل آفس کے 25 سے زائد ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کی جا سکی جس کے باعث ملازمین نے پی ٹی آئی قیادت سے احتجاج کیا۔

معاملہ پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری اطلاعات تک پہنچا تو ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر فنڈنگ مہم شروع کی گئی۔ ملازمین کے احتجاج پر فوری طور پر ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے فنڈز مانگے گئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سب کو معاف کرنے کو تیار ہیں، اسد قیصر

سینٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 45 لاکھ روپے تک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وکلا کی بھاری فیسوں کی وجہ سے فنڈز ختم ہوئے۔

چند روز قبل پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کے کیسز میں وکلا کو ادا کی گئی فیسوں کے آڈٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کیسز کی مد میں وکلا نے فیسیں لیں جن کا آڈٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین سے چار وکلا نے کیسز کی فیسیں لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے جتنی فیسیں دی گئیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان نے 70 سے زائد کیسز لڑے لیکن کوئی فیس وصول نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں