اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نظام کو بدلنے کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں، وزیراعظم ایسی پالیسی تشکیل دینا چاہتے ہیں جس سے ہمیشہ کے لیے آسانی ہو۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےاس نظام کواٹھانےکابیڑااٹھایا ہے، عمران خان اس نظام کوبدلنےکیلئےدن رات ایک کررہےہیں، ہم عوام کیلئےایسی پالیسی بناناچاہتےہیں جو عوام کو ہمیشہ کے لیے آسانی فراہم کرے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہدف اور اُن کے اقدامات ما مقصد لوگوں کوبہترترجیحات فراہم کرنا ہے، وزیراعظم غریب کی آواز بن کر آئے ہیں اور وہ غریبوں کو غربت کی لکیر سے اوپر اٹھائیں گے۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیلاگیا، ہم عمران خان کی قیادت میں ملک کوبحرانوں سےنکالیں گے، حکومتی اقدامات پر اپوزیشن کی تنقیدبلاجوازہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑےہیں، نوزائیدہ حکومت 70سال کے بگاڑ کی ذمہ دارنہیں، اب ماضی کی حکومتوں کو بھی اپنے ادوار کا جواب دینا ہوگا۔
قبل ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا تاریخ گواہ ہے تنقیداورمخالفت نے عمران خان کومقصدپراستقامت دی اور ان کومنزل سے مزیدقریب کیا، عمران خان نے اپنی جدوجہد کے وژن سے مخالفین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عوام کپتان کےشانہ بشانہ حالات کامقابلہ کررہےہیں، عمران خان کا مقصد نظام میں پھیلےکینسر کا مستقل علاج ہے، خود مختار ادارے، کرپشن، غربت، مہنگائی کا خاتمہ اور ترقی ترجیح ہیں۔