بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

24 نومبر کا احتجاج کامیاب بنانے کےلئے پی ٹی آئی کی کوآرڈینشن کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 24 نومبر کو احتجاج کی کال پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر 12 رکنی کوآرڈینشن کمیٹی قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چوبیس نومبر کو احتجاج کامیاب بنانے کے لئے بارہ رکنی کوآرڈینشن کمیٹی قائم کر دی۔

یہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر بنائی گئی ہے، کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیرافضل مروت ، شعیب شاہین شامل ہیں ، سیدعلی بخاری ، قاضی تنویر اور ملک عامر شامل ہیں۔

- Advertisement -

راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر،شہریارریاض ، امیرافضل کمیٹی میں لئے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے عقیل خان، راجہ بشارت،چوہدری اجمل صابر بھی کمیٹی کا حصہ ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزید پڑھیں : کچھ بھی ہو جائے 24 تاریخ کو ہم اسلام آباد آرہے ہیں، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو دارالحکومت میں احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کی تیاریوں میں پارٹی رہنما اور کارکن مصروف ہیں۔

گذشتہ روز شپی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کہ کچھ بھی ہو جائے 24 تاریخ کو ہم اسلام آباد آرہے ہیں، خیبر پختونخوا کے وسائل کو بالکل بھی استعمال نہیں کررہے، احتجاج کے لیے اپنے وسائل استعمال کررہے ہیں، گاڑیاں، پٹرول اور دیگر سہولیات سب اپنے پیسوں سے کریں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جمعرات تک کا وقت دیا ہے، سیاسی جماعتیں ہمیشہ دروازے کھلے رکھتی ہیں، پر امن احتجاج کرنا عوام کا آئینی حق ہے، رول آف لا، جوڈیشری، ووٹ چوری، اسیران کو رہائی ملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں